Destiny|سرنوشت – A Voice from Iran قسمت


Lalehchini : تحریر

ترجمہ: صبا نیاز صدیقی

اصل تحریر پڑھنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

https://lalehchini.com/2017/08/18/first-blog-post/

مجھے یاد ہے بوشہر کی وہ تباہ حال عمارت جہاں لوگ چند روپے معاوضہ ادا کر کے اندر جا سکتے تھے۔ میرے بچپن کے دنوں میں ہم نے کئ بار وہاں کا رخ کیا۔اس کے پیچھے بہت افسردہ کہانی ہے، لیکن اس سے بھی بڑھ کہ زندگی کا ایک ایسا سبق ہے، کہ شاید اسے سکھانے کے لیے ہی ہمیں کئ بار اس عبرت کے نشان تک لایا گیا تھا ۔

?????کہانی شروع ہوتی ہے،

اس محل کا مالک ایک بہت امیر تاجر تھا۔ لوگوں پہ اپنی امارت کا رعب ڈالنے کے لیے بے تحاشا فضول خرچی کرتا تھا۔لوگ کہتے ہیں کہ وہ دوسروں کے سامنے اپنا سگار جلانے کے لیے ماچس کے بجائے جلتے ہوئے نوٹوں کا استعمال کرتا،اور جب درالخلافہ تہران سے بڑے سیاستدان بوشہر آتے،تو محض اپنی شان و شوکت اور روپے پیسے کی طاقت کے اظہار کے لیے موم بتیاں سلگتے ہوئے نوٹوں سے روشن کرتا۔

وہ چائے سونے کے پیالے میں پیش کرتا اور طعام کے لیے چاندی کے ظروف استعمال کئیے جاتے تھے۔ وہ کسی کے ساتھ خوش مزاجی سے پیش نہیں آتا، جبکہ غریبوں سے بات کرنے کو اپنی توہین خیال کرتا تھا۔

آخرکار، اسکا سب کچھ ختم ہوگیا، مال و دولت کا دیوالیہ نکل گیا۔ مرتے وقت اپنی اولاد کے لیے اس نے ایک روپیہ بھی نہیں چھوڑا ۔ در و دیوار، کھڑکیوں اور سائبان سے محروم اس محل میں جو غرباء اب رہتے ہیں وہ اس شخص کے پوتے ہیں جو کہ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔یہ زمین اب ان کی ملکیت ہے۔

ان کا گزارہ محنت مزدوری اور لوگوں کے اس معاوضہ پہ ہے جو وہ عبرت کے نشان اس محل کو دیکھنے کے لیے ادا کرتے ہیں۔وہ کسی سے بات کرتے ہیں اور نہ ہی کسی سوال کا جواب دیتے ہیں۔ یہ بات یقینی ہے کہ انہیں اپنے دادا کے ماضی پر ازحد شرمندگی ہے۔

میرے والد نے بتایا تھا کہ ان کے بے رحم اور سخت گیر دادا کی وجہ سے کبھی کسی نے انہیں ملازمت کی پیشکش نہیں کی،کیونکہ ان کے دادا نے کبھی کسی کی عزت نہیں کی اور ہمیشہ خود کو سب سے برتر سمجھا۔

ختم شد ۔۔۔۔۔

2 thoughts on “Destiny|سرنوشت – A Voice from Iran قسمت

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.